English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا،ایک شخص ہلاک

share with us

ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواوں نے متعدد گھر گرا دئیے،ایک لاکھ افرادبجلی سے محروم


واشنگٹن ۔11اکتوبر(یواین این )خوف ناک سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواوں نے متعدد گھر گرا دئیے۔ طوفان سے فلوریڈا کی کاونٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں آنیوالا طوفان ’’مائیکل‘‘ کیٹیگری چارکا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں، جس کے بعد ایئرپورٹ بھی بند کردئیے گئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔میکسیکو بیچ پر دو سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے پورے کے پورے گھروں کو اڑا کر رکھ دیا، درخت گر گئے اور بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔کاؤنٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا تھا کہ طوفان سے فلوریڈا کی کاونٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔ایلیویا اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کررہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا