English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے عراق، شام اور یمن کو تباہ کرنے پر 18 ارب ڈالر لگا دئیے،امریکہ کا الزام

share with us

ایران نے دہشت گردی اور میزائل پروگرام کی فنڈنگ اور سپورٹ کی، خود پر عائد پابندیوں کو چکمے دئیے،رپورٹ


واشنگٹن ۔11اکتوبر(یواین این )امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران عراق، شام اور یمن میں دہشت گردی کی سپورٹ پر 18 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کر ڈالے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ کو امریکی محکمہ خارجہ میں ایران کے لیے مختص ایک ورکنگ گروپ نے تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے القدس فورس کے ذریعے ان رقوم کو مختلف طریقوں سے اْن ملیشیاؤں اور جماعتوں تک منتقل کیا جو اس کی طرف سے خطّے میں لڑ رہی ہیں۔رپورٹ میں خطّے میں ایرانی نظام کے تباہ کر رویّے کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس واسطے ایران نے دہشت گردی اور میزائل پروگرام کی فنڈنگ اور سپورٹ کی، خود پر عائد پابندیوں کو چکمے دئیے، سمندری اور سکیورٹی دھمکیاں جاری رکھیں اور انسانی حقوق کی پامالی کی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران نے القاعدہ تنظیم کے ارکان کو پناہ دینے اور ان کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں تنظیم جنگجوؤں اور مالی رقوم کو شام اور جنوبی ایشیا کے علاقوں میں منتقل کرنے میں کامیاب رہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا