English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ میں تین ماہ کے اندر پنچایت انتخابات کرائے جائیں : حیدر آباد ہائی کورٹ

share with us

تلنگانہ:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)حیدرآباد ہائی کورٹ نے اندرون تین ماہ تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کروانے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے۔پنچایتوں میں اسپیشل افسروں کی تعیناتی پر سوال کرتے ہوئے بعض افراد حیدرآباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور اس سلسلہ میں عدالت میں عرضی داخل کی۔ ان افراد نے اپنی عرضیوں میں کہا کہ پنچایت جن کی معیاد ختم ہوچکی ہیں، ان میں حکومت کی جانب سے اسپیشل افسروں کو تعینات کیاگیا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔

ان عرضیوں کو ملا کر ہائی کورٹ نے ان کی سماعت کی اور عرضی گزاروں کے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تلنگانہ میں اندرون تین ماہ پنچایت انتخابات کروانے کی ریاستی حکومت اور انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ۔عدالت نے پنچایت انتخابات اب تک نہ کروانے اور فہرست رائے دہندگان میں نقائص پر برہمی کا بھی اظہار کیا ۔

عدالت نے اندرون تین ماہ انتخابات کروانے تک اسپیشل افسروں کو برقرار رکھنے اوران کے ذریعہ انتخابی عمل کروانے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جمہوریت میں انتخابات کروانا ضروری ہے اور مختلف وجوہات کے سبب ان کو ملتوی کرنا بہتر طریقہ کار نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا