English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل کے دو معاملات میں رام پال قصوروار قرار ، حصار چھاونی میں تبدیل

share with us

حصار:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ ریاست کے حصار میں واقع ستلوک آشرم کے خود ساختہ بابا رامپال پر چل رہے قتل کے دو مقدمات میں آج فیصلہ آ گیا ہے۔ عدالت نے دونوں معاملات میں بابا رامپال کو مجرم قرار دیا ہے۔ سماعت کے دوران حصار میں واقع سینٹرل جیل جیل کو ہی عدالت میں تبدیل کیا گیا تھا۔

فیصلہ کے پیش نظر پولیس کو رام پال کے حامیوں کو متحد ہونے کا اندیشہ ہے ، جس کے پیش نظر پڑوسی اضلاع اور راجستھان سے متصل سرحدیں سیل کردی گئی ہیں۔ وہیں حصار آنے جانے والی سبھی ٹرینوں کا آپریشن بند کردیا گیا ہے۔ دوسرے اضلاع سے بھی پولیس فورس کو بلالیا گیا ہے۔ حصار میں ریپڈ ایکشن فورس کی 5 کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ نومبر 2014 میں ستلوک آشرم میں پولیس اور رام پال کے حامیوں کے درمیاں ٹکراو ہوا تھا ۔ اس دوران پانچ خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد آشرم چلانے والے رام پال کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا