English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیلمٹ نہ پہنے ہوئے سوار کو روکنا پولیس کو پڑا مہنگا ، سوار نے پولیس پر کیا حملہ ، دو پولیس اہلکار زخمی 

share with us

داونگیرہ 10؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) یہاں اہم چوراہے پرہیلمٹ چیکنگ کے دوران مشتعل ایک شخص کی جانب سے ٹرافک پولیس اہلکاروں پر حملہ کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اہم چوراہے پراے ایس آئی آنجنپا او رہیڈ کانسٹیبل نارائن راج اور کا نسٹیبل شدیش ہیلمٹ چیکنگ کررہے تھے ، اس دوران انہوں نے رودیش نامی شخص کو بھی روکنے کی کوشش کی جو پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔ باوجود اس کی کوششوں کے پولیس اس کو روکنے میں کامیاب رہی۔ جیسے ہی وہ بائک سے اترا تو اس نے ٹرافک پولیس کو حملہ بول دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نے نارائن راج پر پتھر دے مارا جو سیدھا ان کی پیشانی پر لگا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد اس نے ایا ایس ائی منجنپا کو سڑک پر لٹاکر زدوکوب کیا جس کی وجہ سے اس کے پیٹ پر گہرے زخم آئے ہیں۔ عوام کے مطابق ردریش نشہ میں دھت میں تھا ۔ کے ٹی جی نگر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا