English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں اندرا کینٹین کا کام تکمیل کے قریب ، عوام کو افتتاح کا ہے شدت کے ساتھ انتظار 

share with us

 

بھٹکل 10؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کی سابق سرکار (سدامیاسرکار) کی جانب سے شروع کی جانے والی اندرا کینٹین کی سہولیات اب مخلوط کانگریس اور جے ڈی ایس سرکار نے برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے میں مزید توسیع دی ہے۔ کنداپور کے بعد اب بھٹکل میں بھی عنقریب اندرا کینٹین کا افتتاح ہوگا جہاں کم داموں میں ناشتہ اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ خصوصاً مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے بڑی تعداد میں فائدہ ٹھاتے ہیں۔
بھٹکل میں اندرا کینٹین کا کام زوروں پر جاری ہے اور گمان ہے کہ جلد ہی اس کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ دوسری جگہوں پر خاکے مطابق دیواریں اور دیگر چیزیں تیار کی جاتی ہے اور پھر یہاں آکر اس کو جوڑنے کا کام انجام دیاجاتا ہے۔ آج بعد عصر پہلے سے تیار شدہ دیوار ایک بڑی لاری پر بھٹکل لائی گئی اور اندرا کینٹین واقع سڑک پر جانے کے دوران اہم شاہراہ 66پر کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام درہم برہم ہوگیا۔ بڑی کوششوں کے بعد موقع پر موجود پولیس نے اہم شاہراہ دوبارہ کھول دی۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائیں گی او ریہاں کے عوام کو مزید ایک سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع حکومت فراہم کرائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا