English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم کی جانب سے منعقد ہورہے میڈیا ورکشاپ کی تیاریاں زوروں پر ، ملک کی نامور سینئر صحافی کررہے ہیں شرکت 

share with us

بھٹکل 10؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) صحافتی میدان سے نوجوانوں خصوصاً طلباء کو جوڑنے او راس تعلق سے ان میں بیداری کرنے کی غرض سے یہاں کی سیاسی اور سماجی تنظیم مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے میڈیا ورکشاپ کے عنوان پر پانچ روزہ پروگرام ترتیب دیا گیاہے جس میں ملک کے نامور صحافی اور دانشوران شرکت کررہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آج کنوینر پروگرام جناب آفتاب کولا نے پریس کانفرنس میں دی ۔ انہو ں نے پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی افتتاحی نشست 13اکتوبر بروز سنیچر صبح نوبجے منعقد ہوگی جس میں قاضی صاحبان کے ساتھ ساتھ کئی معزز شخصیات شرکت کررہی ہیں۔اس کے بعد 17 اکتوبر بروز بدھ تک صبح کے اوقات میں اس ورکشاپ میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی جس میں ملک کے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلوں سے تعلق رکھنے والے مؤقر صحافی اپنے وقیع محاضرات پیش کرتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کریں گے۔۔ اس کے بعد بدھ کے روز بعد عشاء اختتامی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ انہو ں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شرکت کرنے والے طلباء کو ورکشاپ کے بعد بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے بلکہ اس میدان میں ان کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھی کوششیں کریں گے اور ان کی مکمل رہنمائی کریں گے۔ مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے صحافتی میدان میں کام کرنے والے احباب کے لیے بھی ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جائے گی کی تاریخ او روقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وارتا بھارتی کے ایڈیٹر انیچیف جناب عبدالسلام پتگے نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی نسل خصوصاً طلباء میں صحافت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا اور انہیں اس میدان میں آگے بڑھاتے ہوئے بطور کیرئیر اس میدان کو منتخب کرنے پر زور دینا ہے۔ اس پروگرام میں سینئروہ صحافی شرکت کررہے ہیں جومختلف اخبارات کے توسط سے اس میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں دا ہندو ، دور درشن ، سیات ، دکن کرونیکل او راسکرول ڈاٹ ان وغیرہ اخبارات اور ٹی وی چائنلوں کے ذمہ داران قابلِ ذکر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی درخواستیں موصول ہوں گی ہم سبھوں کو شامل نہیں کریں گے بلکہ ان میں سے بھی ہم منتخب طلباء کو ہی اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے۔تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے بھی پروگرام کی کچھ تفصیلات اخباری نمائندوں کے سامنے رکھی ۔ اس موقع پر تنظم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، سکریٹری مولانا یاسر برماور ندوی ، ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی او رڈی ایف صدیق صاحب وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا