English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک ضمنی انتخابات: جے ڈی ایس اور کانگریس پھر ایک ساتھ

share with us

بنگلور:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست کرناٹک میں اتحادی کانگریس حکمراں جماعت جے ڈی ایس کے ساتھ مشترکہ طور پر بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑے گی۔ضمنی انتخابات کے پیش نظر کرناٹک میں اتحادی جے ڈی ایس اور کانگریس مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گی۔


واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر تین پارلیمانی اور دو اسمبلی سیٹوں پر مشترکہ طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل دیر رات جے ڈی ایس رہنما کے ساتھ میٹنگ کے بعد کانگریس کے سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس کی بات کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں تین لوک سبھا سیٹوں پر تین نومبر کو ضمنی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو حکمراں جماعت نے حیران کن بتایا تھا۔

کانگریس کے سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ دونوں پارٹیاں بی جے پی کو ہرانے کے لیے مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گی، تاکہ یہ پانچوں سیٹیں اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں ہی آئیں۔
​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا