English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں امدادی کاموں میں حوثی باغی رخنہ ڈال رہے ہیں ، ترکی المالککی

share with us

ریاض:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحاد کی طرف سے ایک بار پھر یمن کے حوثیوں پر امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ علاقوں تک تیل کی رسد میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حوثی ملیشیا دانستہ طورپر الحدیدہ بندرگاہ سے صنعاء تک تیل، خوراک اور امدادی سامان کی سپلائی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد، یمنی حکومت اور امدادی اداروں کو حوثیوں کی وجہ سے امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، نہ صرف صنعاء بلکہ یمن کے دوسرے شہروں میں بھی تیل اور امدادی سامان کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت صنعاء ہے جہاں تک امداد اور تیل کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا