English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی وزارتِ خارجہ نے الریاض سے ترک سفیر کو بے دخل کرنے کی خبروں کی تردید کردی

share with us

ریاض:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے الریاض میں متعیّن ترک سفیر کو بے دخل کرنے سے متعلق خبری رپورٹس کی تردید کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عہدے دار نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ترک سفیر کی بے دخلی سے متعلق رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس دوران میں خبری ذرائع نے گذشتہ منگل سے ترکی میں لاپتا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں مختلف بے بنیاد رپورٹس کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے جبکہ خود ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بہ ذات خود ان دعووں کو مسترد کردیا ہے اور انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاپتا صحافی بہ خیروعافیت منظرعام پر آجائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا