English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو میں 20 افراد کو قتل کرکے اعضاء نکالنے والا سفاک جوڑا گرفتار

share with us

میکسیکو سٹی:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو میں 20 افراد کے قتل میں ملوث سیریل کلر میاں بیوی کو حراست میں لے کر انسانی اعضاء برآمد کر لیے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں گرفتار سیریل کلر میاں بیوی انسانی اعضاء کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے۔ گرفتار شدگان نے انسانی اعضاء کی چوری کے لیے 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے سیریل کلر میاں بیوی کے اعتراف کے بعد اُن کے فلیٹ کے خفیہ خانوں سے انسانی اعضاء برآمد کرلیے۔ میاں بیوی نے زیادہ تر خواتین کے قتل کیے جس کے لیے شوہر خواتین کو محبت کے جال میں پھنساتا تھا۔

سیریل کلر بیوی خواتین کے جسم سے قیمتی اعضاء جیسے آنکھیں، گردہ، دل اور پھیپھڑے نکالنے اور انہیں حفاظت سے رکھنے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی تھی اور اعضاء کی فروخت کے لیے بھی لوگوں سے رابطے کرتی تھی۔

جرائم پیشہ میاں بیوی نے اپنے ایک شکار کے دو ماہ کے بچے کو بھی فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے بچہ خریدنے والے جوڑے کو بھی حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس اب تک انسانی اعضاء خریدنے والے گروہ کا پتا چلانے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیریل کلر میاں بیوی نفسیاتی مریض ہیں۔ بیوی پیدائشی طور پر ذہنی مریض ہے جب کہ شوہر نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہے جس نے شہرت کے حصول کے لیے خواتین کا قتل کیا اور جسم کے اعضاء نکالے تاکہ اس کا نام اور تصویر میڈیا پر آئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا