English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی مستعفی،ٹرمپ نے استعفی منظورکرلیا

share with us

گزشتہ ہفتے ہیلی نے ٹرمپ سے ملاقات میں مستعفی ہونے پر تبادلہ خیال کیاتھا،وجہ معلوم نہیں ہوسکی،رپورٹ 


واشنگٹن:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی مستعفی ہوگئی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفا منظور کرلیا ہے۔نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ترین افراد میں شامل تھیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نکی ہیلی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مستعفی ہونے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔نکی ہیلی نے 27 جنوری 2017 کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالا تھا۔وہ اقوام متحدہ کی سخت ناقد رہیں اور اسے امریکہ اور اسرائیل سے متعلق متعصب قرار دیتی رہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں امریکی تعاون میں نمایاں کمی کی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر تنقید کرکے امریکہ کو اس سے باہر نکال لیا تھا۔بھارتی نڑاد سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والے نمراتا نکی ہیلی اس سے قبل جنوبی کیرولائنا کی گورنر تھیں۔ 2012 میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے انھیں اپنے ساتھ نائب صدر کی امیدوار بنانے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن نکی ہیلی نے باقاعدہ پیشکش سے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا