English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی عدالت نے یمنی فوج کے لیے جاسوسی پردوافرادکو سزائے موت سنادی 

share with us


حوثیوں کی فرضی عدالت نے زیرحراست شہری یحییٰ ھانی محمد ثابت ،علی عبدالالہ کو موت کا حکم سنایا


صنعاء:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے قائم کردہ نام نہاد عدالتوں سے حکومت کے حامی کارکنوں کو سزائے موت اور دیگر سنگین نوعیت کی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز صنعاء میں قائم حوثیوں کی ایک نام نہاد فوج داری عدالت نے دو یمنی شہریوں کو سرکاری فوج کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ حوثیوں کی فرضی عدالت سے زیرحراست شہری یحییٰ ھانی محمد ثابت العریقی اور علی عبدالالہ علی الحاشدی کو یمن کی سرکاری فوج کے ساتھ تعاون کرنے اور انہیں کے لیے مخبری کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔اس سے قبل حوثیوں کی ایک فرضی فوجی عدالت تین شہریوں کو ایک دوسرے ملک کے لیے مخبری کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔سزائے موت پانے والے جمال عبداللہ ناصر، علی صالح عبدالرب احمد العبیدی اور مراد حسین صالح العبیدی پر سرکاری فوج کے ساتھ تعاون کرنے اور لوگوں کو حوثیوں باغیوں کے خلاف اکسانے سمیت کئی دوسرے الزامات بھی عاید کیے گئے تھے۔2016ء کو ایک سماجی کارکن حمزہ الجیحی کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا