English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار میں مظالم کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں ،جاپانی وزیرعظم

share with us

جاپان روہنگیا مسلمانوں کی مدد کو تیارہے،میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس


ٹوکیو :10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کی آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔ جاپان روہنگیا مسلمانوں کی مدد کو تیار ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جاپانی وزیر اعظم نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی آزادانہ تحقیقات پر زور دیا۔جاپان نے روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی اور آباد کاری میں مدد کی بھی پیشکش کی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سات لاکھ روہنگیا مسلمان بودھوں اور فوج کے ظلم سے تنگ آکر بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے، ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی اور نسل کشی کی گئی ادھر میانمار ڈھٹائی سے اس حقیقت کو جھٹلاتا رہا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا