English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی افغانستان میں خودکش حملے اورہلاکتوں کی شدید مذمت

share with us

دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مخالف،آزمائش کی اس گھڑی میں برادر ملک افغانستان کے ساتھ ہیں،بیان 


ریاض:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی دفتر خارجہ نے جنوبی افغانستان میں ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ترجمان سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ اس قسم کی دہشتگردی اور تخریب کاری کو مسترد کرتا ہے او رآزمائش کی اس گھڑی میں برادر ملک افغانستان کے ساتھ ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مخالف ہے۔ سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، افغان حکومت اور افغان بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیو ں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا