English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم ایف پاکستانی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا، امریکی میڈیا رپورٹس

share with us


نیویارک :10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا، پاکستان نے بیل آ ؤٹ پیکیج لیا تو معاشی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔معروف امریکی اخبار کے مطابق تجارتی خسارے اور زر مبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو بارہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستانی حکومت نے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آ ؤٹ پیکیج لینے کا اعلان کیا ہے، اس کے نتیجہ سخت اقتصادی پالیسیوں کی صورت میں نکلے گا اور معاشی ترقی کی رفتار سست ہوگی۔معروف امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا، بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں کے معاملے پر پاکستان کے پاس دو آپشن ہیں یا تو پاکستان ملائیشیا کی طرح چینی منصوبے ختم کردے یا پھر چین قرض کو ایکویٹی میں تبدیل کردے جیسا کہ سری لنکا نے جولائی میں کیا تھا۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بھارت میں رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح اندازوں کے مطابق 7 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا