English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا سرسی میں ایرپورٹ تعمیر ہونے جارہا ہے ؟

share with us

سرسی 09؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) سرسی میں جہاں لوگوں کو اب بھی سہولیات مہیا نہیں ہیں ، طلباء تعلیمی سہولیات کے لیے پریشان تو نوجوان روزگار کے لیے اس شہر سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ آس پاس شہروں میں واقع بندرگاہوں سے اس شہر کو جوڑنے کے کوششیں اب تقریباً ختم ہوچکی ہیں ، دیگر قریبی شہروں میں ٹرین کی سہولیات لوگوں کو میسر نہیں ہیں ، ان عوامی ضروریات کی فراہمی کے دوران یہاں یہ بات گردش کررہی ہے کہ یہاں ایرپورٹ تعمیر ہونے جارہا ہے۔یہ بات یقیناًسرسی والوں کو حیران کرنے والی ہے جہاں کے لوگ کرائم کی خبروں سن کر تنگ آگئے تھے انہیں ان سے چھٹکارا دلانے کے بجائے اب ایرپورٹ تعمیر کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ غور کرنے پر اس بات کا نتیجہ ایک ہی نکلتا ہے کہ اب اس معاملہ پر بھی سیاست ہونے والی ہے۔ سداپور ، انکولہ ، تالگوپہ ، سرسی ، ہاویری ، ڈانڈیلی ، یلاپور کے لوگوں کو ٹرین کی سہولیات مہیاکرانے کی باتیں اب پرانی ہوچکی ہیں۔ لوگ ان باتوں کی طرف بالکل ہی توجہ نہیں دے رہے ہیں اس لیے کہ سنتے سنتے ان باتوں پر لوگوں کو یقین ہوگیا ہے کہ یہ خبریں کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں۔ مان لیجئے!! ایرپورٹ کے لیے کوششیں بھی کی گئیں اور اس کے لیے اراضی کا مسئلہ جب پیدا ہوگا تو پھر عوام کو بے روزگاری کا خوف ستانے لگے گا۔ کتنوں کے کھیت کھلیان ایرپورٹ کے نذر ہوجائیں گے اور لوگ کھیتی باڑی کے لیے ایک فٹ جگہ کے لیے ترس جائیں گے۔ ایرپورٹ کا خواب اگر شرمندۂ تعمیر ہوتا بھی ہے تو ہوا میں اڑنے کی باتیں کرنے والے ہوا میں اڑنے لگیں گے او رجن کو اڑانے کی باتیں کی جارہی ہیں وہ حسرت بھری نگاہوں سے انہیں تکتے رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا