English   /   Kannada   /   Nawayathi

نشیلی اشیاء عمان بھیجنے کے الزام میں ایک لڑکی گرفتار 

share with us

کاسرگوڈ 09؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بیرونی ملک کو کروڑوں روپئے کی نشیلی اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں کنیا کماری کی مقیم اکیس سالہ لڑکی کوایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکی پلاسٹک کی تھیلی میں تقریباً دو کلو حشیش اپنے پرس میں چھپا کر جارہی تھی۔ جیسے ہی پولیس کو اس کی خبر ملی تو پولیس پالکاڑ کے ریلوے اسٹیشن پہنچی اور لڑکی کو حشیش سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے تریشور کو یہ نشیلی اشیاء بھیجی جارہی تھیں ۔ تریشور میں محمد جبین نامی شخص کو یہ نشیلی اشیاء پہنچانے کے لیے لڑکی سفر کررہی تھی ۔لڑکی کی شناخت سندھو جا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق محمد جبین ان اشیاء کو عمان بھیجنے والا تھا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس سے قبل سترہ مرتبہ محمد جبین کو اس طرح کی نشیلی اشیاء پہنچا چکی ہیں۔ ہر مرتبہ محمدجبین لڑکی کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ کے طور پر دیا کرتا تھا۔ پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا