English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کو ۱۵ سال قید کی سزا

share with us

دبئی:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع))متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کو بیوی کے قتل کے جرم میں 15سال قید کی سزا سنا دی، سابق گلف نیوز ایڈیٹر فرانسی میتھیو نے اپنی بیوی 63 سالہ جین میتھو کو 2017 میں قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گلف نیوز ایڈیٹر فرانسی میتھیو نے اپنی بیوی 63 سالہ جین میتھو کو 2017 میں قتل کیا تھا، دونوں کے درمیان ہمیشہ سے تنازعات رہتے تھے، تاہم عدالت نے فرانسی میتھیو کو اتوار کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے قتل کے جرم میں 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔دبئی عدالت کے جج عیسی محمد الشریف کی سربراہی میں قتل سے متعلق فیصلے کی سماعت 6 ماہ بعد دوبارہ ہوئی، کمرہ عدالت میں ملزم کے وکیل علی الشمسی بھی موجود رہے، تاہم وکیل نے جج کے فیصلے کو نا مانتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت کے فہد الشمسی نے رواں برس مارچ میں برطانوی شخص (سابق ایڈیٹر گلف نیوز) کو جرم ثابت ہونے پر10 سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وکیل صفائی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم 7 اکتوبر کو اپیل پر سماعت کرتے ہوئے 62 سالہ مجرم کو دوبارہ سزا سنا دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا