English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک،10زخمی

share with us

ریاض:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں الدایر کے علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے سے مقامی شہری سمیت 13افراد لقمہ اجل بن گئے اور 10زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئیں ۔ حکام نے غیر ملکیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا