English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد سمیر کے قتل کے ملزمان پولیس حراست میں ، قتل کا کیا اعتراف ،ملزمان پندرہ دنوں کی عدالتی تحویل میں 

share with us

منگلورو 07؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) محمد سمیر مقیم گنجی مٹھ کے پراسرار قتل معاملہ کے ملزمان کو حراست میں لیے جانے کی خبریں مختلف ذرائع سے فکروخبر کو موصول ہوئیں ہیں۔سمیر کی بیوی اور اس کے عاشق کوپندرہ دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیواتھانا پتی پولیس انسپکٹر سوکمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزمان کو ہسور بس اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں کو نامعلوم جگہ پر تحقیقات کے لیے لے جایا گیا جہاں سے انہیں پندرہ دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزمان نے تحقیقات کے دوران اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے 15ستمبر کو سمیر کو قتل کیا تھا اور اس کی لاش کوڈیا کنال میں پھینک دی تھی۔ یاد رہے کہ 13ستمبر کو محمد سمیر (35) پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس کے والد احمد نے پولیس تھانہ میں اپنے بیٹے سمیر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور کہا تھا کہ اس کا بیٹا اپنی بہو اور بیٹی کے ساتھ بنگلور کے لیے نکل گیا ہے او رواپس نہیں لوٹا ہے۔ 15سمتبر کو سمیر نے اپنی والدہ کو فون پر بتایا تھا کہ وہ بنگلورو میں ہے۔ اس کے بعد سے اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ 18ستمبر کو سمیر کی بیوی اپنے میکہ کاپواپنے بچی سمیت واپس آئی۔ جب اس سے سمیر کے تعلق سے پوچھا گیا تو اس نے کہا تھا کہ اس کے ایک دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اسے اور بچی کو کاپو چھوڑ گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا