English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد ی افواج کی تازہ کمک یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے نواح میں پہنچ گئی

share with us

الحدیدہ کی بندرگاہ کو حوثی باغیوں سے واگزار کرانے کے لیے فیصلہ کن حملے کی تیاری جاری


صنعاء:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحادی فوج کی تازہ کمک یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں پہنچ گئی ہے جہاں یمن کی قومی فوج حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہے اور ان سے الحدیدہ کی بندرگاہ کا قبضہ واپس لینے کے لیے فیصلہ کن حملے کی تیاری کررہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ یمن میں موجود سوڈانی فورسز کے ایک یونٹ کو الحدیدہ میں اتحادی فوج کے کنٹرول والے علاقے میں منتقل کیا گیا ہے ۔وہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ الحدیدہ کے علاقوں کو واگزار کرانے کے لیے یمنی فوج کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔عسکری ذرائع کے مطابق کمک میں سوڈان کے جدید اسلحے اور آلات سے لیس دستے شامل ہیں اور وہ الحدیدہ شہر کے جنوبی محاذ اور مشرقی داخلی راستے میں جاری لڑائی میں حصہ لیں گے۔ عرب اتحادی فوج کی ایک ایلیٹ فورس کے اضافی یونٹ بھی وہاں پہلے سے برسرپیکار فوجیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے ۔یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج کے دستے الحدیدہ کے علاقے الدرہیمی الشرقی میں فارموں اور جنگلوں میں حوثی ملیشیا کی چوکیوں ، خفیہ کمین گاہوں کا سراغ لگا رہے ہیں اور ان کا گھیراؤ کررہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا