English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی ر ہنماءمحمود جبارین 30 سال کے بعد صہیونی قید سے رہا

share with us

مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا، تا حیات عمر قید کی سزا سنائی گئی،بعد ازاں سزا ء پر نظرثانی کرتے ہوئے عمر قید کو 30سال قید میں بدل دیا گیا
رام اللہ:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی جیل میں قید 55 سالہ فلسطینی رہ نما 30 سال قید کے بعد رہا کر دیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رہائی سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد جزیرہ نماالنقب کی جیل کے باہر جمع ہو گئے۔ رات کو وہ جبارین اسی جیل میں تھے مگر بعد میں انہیں وہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم انہیں اتوار کو علی الصباح دوبارہ اسی جیل میں لایا گیا جہاں سے انہیں رہا کر دیا گیا۔محمود جبارین کا شمار فلسطین کے پرانے اسیران میں ہوتا ہے۔ انہیں 8 اکتوبر 1988 کو حراست میں لیا گیا۔ ان پر مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں تا حیات عمر قید کی سزا سنائی گئی تاہم بعد ازاں ان کی سزا پر نظرثانی کرتے ہوئے عمر قید کو 30سال قید میں بدل دیا گیا۔گرفتاری کے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہوا مگر وہ اپنے والدہ کا آخری دیدار نہ کرسکے۔ ان کی والدہ 8 نومبر 2017 کو انتقال کرگئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا