English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد فراہم کرے،سعودی عرب 

share with us

ریاض:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ یمن کے مرکزی بنک کی عملی اورمالی مدد کریں تاکہ یمن کی کرنسی ''ریال'' کو زوال سے بچایا جاسکے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے یمن میں سفیر اور ریلیف مرکز کے سپروائزر محمد بن سعید آل جابرنے اقوام متحدہ پر یمن کے مرکزی بنک کی مالی مدد پر زور دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یمن کے ریال کو گراوٹ سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کو مدد فراہم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک میں زیادہ سے زیادہ رقوم منتقل کرکے یمنی ریال کو بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سعودی عرب کا قائم کردہ سپورٹ سینٹر یمنی حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔آل جابر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 5 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ مرکز کو یمن کی کرنسی کے بارے میں آگاہ کیا اور عالمی ادارے سے معاونت کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی باعث یمنی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا