English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان کی خود مختاری پر حملہ کیا تو اسرائیل کو سبق سکھا دیں گے: مشعل عون

share with us

بیروت:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے صدر مشل عون نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی حماقت کی تو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت اور ہماری بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے چوکس ہیں۔ اگر اسرائیل نے لبنان کی سالمیت، سلامتی اور خود مختاری پر جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

لبنانی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ لبنان کی سرزمین پر ایران کے اڈے قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیروت میں قائم رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں فوجی تنصیبات اور میزائل نصب کیے جانے کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے۔

لبنانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر مشعل عون نے ان خیالات کا اظہار آسٹریا کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ لبنان کی خود مختاری پر حملے کے لیے بہانے اور جواز تلاش کر رہے ہیں۔

Share

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا