English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی کے ساحل پر سوا پانچ کروڑ ڈالر کا لگژی مکان برائے فروخت

share with us

کمپنی نے لگژری گھر کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برف باری اور بارش کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے


ابوظہبی:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور ویب سائیٹ نے ایک لکڑری گھر برائے فروخت کا اشتہاردیا ہے۔ ساحل سمندر پر واقع اس مکان کی قیمت 19 لاکھ درہم یا امریکی کرنسی میں پانچ کروڑ 17 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ لگژری گھر جمیرا کے ساحل پر سات جزیروں پر مشتمل یورپ پروجیکٹ میں واقع ہے۔ یہ مکان ان چھ جزیروں میں جزیرہ المانیا(جرمنی) میں واقع ہے۔ یہ جزیرہ ایج عالمی کمپنی نے ڈویلپ کیا تھا۔برائے فروخت ویلا میں ایک بڑا تالاب بھی بنایاگیا ہے۔ انفینینٹی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ گھر سمندر کے کنارے ہے اور اسے شمسی توانائی کے پینلوں کی مدد سے روشنی مہیا کی گئی ہے۔کمپنی نے لگژری گھر کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برف باری اور بارش کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ جزیروں پر تعمیرات رئیل اسٹیٹ کے مروجہ مارکیٹ سے زیادہ مہنگی ہیں۔ اپنی بناوٹ کے اعتبار سے پرکشش ہونے کی وجہ سے بھی یہ شہروں میں موجود املاک کی نسبت زیادہ مہنگے ہوتی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا