English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین کیلئے عرب ریاستوں کی دس ارب امریکی ڈالر کی امداد

share with us

یہ امداد سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات دیں گی،بحرینی حکومت کی تصدیق 


منامہ:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)خلیج فارس کی عرب ریاست بحرین کے مالیاتی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لیے تین دیگر عرب ریاستوں نے دس بلین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی حکومت نے اس امداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امداد سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات دیں گی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے رواں برس مئی میں کہا تھا کہ بحرینی حکومت کے قرضے کا حجم اِس ریاست کی مجموعی قومی پیداوار کا نواسی فیصد ہو گیا ہے۔ خلیجی ریاست نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سن 2022 تک قرضے کے بوجھ سے مکمل نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا