English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،سرحد پر احتجاج کرنیوالے تین فلسطینی شہید ،380زخمی ہوگئے 

share with us

غزہ :06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر احتجاج کرنے والے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کی غزہ کی سرحد پر گزشتہ روز احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 24 سالہ محمود اکرم محمد ابو سمعان سر میں لگنے سے شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ سمان کے پیٹ اور سینے میں بھی گولیاں لگیں جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئیں۔دوسری کارروائی میں 12سالہ حافظ فارس السرساوی اور 20 سالہ حسین فتحی الرقب سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ قابض فوج کی مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونیوالے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی 380 افراد زخمی ہوئے۔ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کی پٹی پر بم باری کی تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عینی شاہدین نے بتایا گزشتہ روز غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فوج نے گولیاں چلائیں، صوتی بموں کا استعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا