English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئندہ 2صدیوں تک کوئی بھی سعودی عرب کا بال بیکا نہیں کرسکتا، سعودی ولی عہد

share with us


ریاض :06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہیکہ سعودی عرب کا وجود امریکا کے وجود سے پہلے سے ہے۔سعودی سلطنت ماضی میں رہی ہے اور مستقبل میں بھی باقی رہے گی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی علی عہد کا کہنا تھا سابق صدر براک اوباما نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ مصر سمیت پورے مشرق وسطیٰ کے خلاف سازشیں کیں لیکن سعودی عرب اور مصر کا وجود باقی ہے اور اوباما کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ رہا سوال ٹرمپ کا تو انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ سعودی عرب امریکا کے وجود سے پہلے سے موجود تھااور مستقبل میں بھی موجود رہے گا۔ آئندہ دو صدیوں تک کوئی بھی سعودی عرب کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔ملکی سلامتی کیلئے امریکا کو ایک ریال بھی نہیں دیں گے۔سعودی ولی عہد نے کہاکہ براک اوباما نے سعودی عرب کے مفادات کے خلاف کام کیا لیکن ریاض اپنے مفادت کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہاکہ امریکا سعوی عرب کا دوست ملک ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتاہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا