English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے نجی اور سرکاری سکولوں میں سعودی ملازم تعینات کرنے کا بڑا حکم جاری کر دیا

share with us

ریاض:04؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر تعلیم احمد العیسیٰ نے سعودی عرب کے تمام صوبوں ، کمشنریوں اور تحصیلوں میں قائم جملہ نجی اور سرکاری سکولوں کو اپنے یہاں سعودی ملازم تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیرتعلیم احمد العیسیٰ نے مملکت بھر میں موجود تعلیمی اداروں کو تحریری ہدایت جاری کر کے توجہ دلائی ہے کہ سعودی وزارت تعلیم نجی اور غیر ملکی سکولوں میں زیر تعلیم اپنے طلباءو طالبات کے اندر  جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا چاہتی ہے جبکہ غیر ملکی اساتذہ کے اثرات کے باعث قومی رجحانات کے منافی سرگرمیوں سے نجی اور غیر ملکی سکولوں کو باز رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  کئی سکولوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے اساتذہ اپنے یہاں ایسے پروگرام کر رہے ہیں جو قومی رحجانات سے میل نہیں کھاتے۔ سعودی وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ نجی اور غیر ملکی سکولوں کا تعلیمی اور انتظامی عملہ سعودیوں پر مشتمل ہونا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا