English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے شمالی شام میں ضروری اشیاتقسیم

share with us

ریاض:30؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شام میں جنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی شام میں گیس سلنڈر اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام میں گیس سیلنڈروں کی شہریوں میں تقسیم کا مقصد جنگ سے تباہ حال شامی بہن بھائیوں کی گھریلو ضروریات میں ان کی مدد کرنا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شمالی شام میں الباب، اخترین، مارع، قباسین اور بزاعہ میں گیس سلینڈر اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شام میں ہر ماہ 2950 گیس سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں الباب میں 1000 گیس سلینڈر ، اخترین میں 450، مارع میں 500 اور قباسین میں 500 گیس سیلنڈر تقسیم کیے گئے۔ ستمبر میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ گھریلو گیس سے شمالی شام میں 15 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا