English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد کا فضائی حملہ ، حوثیوں کا بڑا کمانڈر 10ساتھیوں سمیت ہلاک

share with us

جدہ:29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق یمن کے مغربی ساحل پر عرب اتحاد برائے یمن کے فضائی حملے میں حوثیوں کا بڑا کمانڈر او ران کے 10ساتھی مارے گئے۔

یہاں پہنچنے والی تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے طیاروں نے علی محمد بدیر پر حملہ کیا تھا جو ابو عدی کے لقب سے معروف تھا ہمراہ 10مسلح رفقاءبھی تھے سب کے سب مارے گئے۔ بدیر حوثیوں کے یہاں سریع الحرکت فورس کا کمانڈر تھا۔ دوسری جانب حوثیوں نے جمعہ کو صنعاءکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ کے اس طیارے کو اترنے سے روک دیا جس سے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹوں کو سفر کرنا تھا۔

اس حوالے سے حوثیوں اور اقوام متحدہ کے درمیان معاملہ طے پا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کا طیارہ اردن کے دارالحکومت عمان سے اڑا تھا۔ صنعاءپہنچ گیا تھا۔ جہاں سے علی صالح کے بیٹوں صلاح او رمدین کو اردن منتقل کرنا تھا۔ حوثیوں کی جانب سے طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں ملی جس پر طیارہ واپس عمان چلا گیا۔ حوثیوں نے شرط عائد کی تھی کہ مذکورہ طیارہ سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط واپس جائے گا اور عمانی طیارہ ہی صنعاءآئے گا۔ عرب اتحاد نے شرط لگائی تھی کہ طیارہ عمان کا نہیں بلکہ اقوام متحدہ کا ہوگا۔

یمنی وزیراعظم احمد بن دغر نے کہا ہے کہ حوثی باغی نسلی اور فرقہ وارانہ مقاصد کیلئے وحشیانہ جنگ چھیڑے ہوئے ہے۔ انہوں نے حضرموت میں سماجی ، ثقافتی او رقبائلی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ حوثی بھیانک المیے جنم دے چکے ہیں۔ ملک کی تقسیم سماجی ڈھانچے کی بربادی ، آئینی حکومت کے خلاف بغاوت ، جمہوری نظام حکومت کو بدلنے کی کوشش جیسے جرائم کر چکے ہیں۔ تمام یمنی عوام آئینی حکومت کا ساتھ دیں اور قومی مکالمہ کانفرنس کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی مہم چلائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا