English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان میں گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق

share with us

عمان :29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عمان کے خور الحمام علاقہ میں ایک عمارت میں آتشزدگی حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی گھر کے ۱۲ افراد کی موت واقع ہو گئی ، تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آتشزدگی کا واقعہ شمالی صوبہ صحم کے علاقہ خورالحمام میں پیش آیا۔حکام کے مطابق تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بہن بھائی اور والدین شامل ہیں جن کی عمریں ایک سال سے لیکر 49 سال کے درمیان ہیں۔اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق 2 بہن بھائی کالج میں ہونے محفوظ رہے جنہیں ٹیلی فون کال کر کے واقعے کی اطلاع دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا