English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا تین عرب ممالک سے ’پیٹریاٹ میزائل‘ سسٹم واپس کرنے کا فیصلہ 

share with us

واشنگٹن:27؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے تین عرب ممالک میں موجود اپنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کوواپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پیٹریاٹ میزائل نظام کی واپسی کی وجہ انہیں اپ گریڈ کرنا اور چین اور روس پر توجہ مرکوز کرنا بتائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع [پینٹاگون] کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں تین عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا اگلا مرکز چین اور روس ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکی عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پینٹا گون کویت، اردن اور بحرین میں موجود اپنے چار پیٹریاٹ سسٹم واپس کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی ایک یا دو ماہ کیاندر اندر کردی جائے گی۔ جن عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس لیا جا رہا ہے ان کے پاس متبادل دفاعی نظام موجود ہے اور وہ اب کمزور نہیں رہے ہیں۔ پیٹریاٹ میزائل سسٹم ٹیکٹیکل بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت دیگر میزائل حملوں سے بچانے کا ایک موثر ہتھیار ہے۔ عرب ملکوں کے پاس موجود پیٹریاٹ میزائل سسٹم امریکا کا فراہم کردہ ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق عرب ممالک سے پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی سے پہلے کرلیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے سوال پوچھا گیا مگر انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا