English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

share with us

ریاض:26؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے،افتتاح کے بعد 450کلومیٹر کا سفر 300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔مکہ کا ریلوی سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا