English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سرکاری اسپتال میں مفت آنکھوں کے معائنہ کے کیمپ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 25؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے سرکاری اسپتال میں پرساد نیترالیہ اسپتال اور سرکاری اسپتال بھٹکل کے اشتراک سے آنکھوں کے معائنہ کا مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کل ستاسی افراد نے فائدہ اٹھایا۔ آنکھوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر روہت نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان میں سے اکتیس مریضوں کو اڈپی اسپتال میں علاج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان اکتیس افراد کے لیے اڈپی جانے کے لیے مفت سواری کابھی انتظام اور وہاں پر ان کا علاج بھی مفت میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر مریضوں نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے اڈپی کے پرساد نیترالیہ اسپتال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے لیے اس طرح کے مختلف کیمپ منعقد کیے جانے کی وجہ سے ان کے علاج کا بندوبست ہوتا ہے اور وہ اپنا علاج مفت میں کراسکتے ہیں۔ ذمہ داروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا