English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدیندرا کالج کے طلباء نے نستار ساحل سمندر پر کیا صفائی کا اہتمام ، عوام کو دیا خاموش پیغام 

share with us

بھٹکل 25؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے گرو سدیندرا کالج کے زیر اہمتام سوچھ بھارت مہینے پروگرام کے تحت مختلف علاقوں میں صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج شہر کے مشہور سیاحتی مقام نستار ساحل سمندر پر صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے مقامی اور سیاحوں کی جانب سے پلاسٹک اور دیگر غیر ضروری چھوڑی گئی اشیاء ٹھکانے لگائیں۔ طلباء نے اس کے ذریعہ سے عوام کو خاموش پیغام دینے کی بھی کوشش کہ غیر ضروری اشیاء وقت پر ٹھکانے نہ لگانے سے شہر کی صفائی ستھرائی پر اثر پڑتا ہے اور ساحل سمندر جیسی خوبصورت جگہ جہاں پر سینکڑوں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے خوشگوار لمحات گذارنے کے لیے آئے لوگ ڈھیر سارا کچرہ دیکھ کر وہاں سے جانے ہی میں عافیت سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر بی کام ، بی بی ، بی سی اے اور اساتذہ موجود تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا