English   /   Kannada   /   Nawayathi

پندرہ دنوں کے اندر ریت کانکنی کی اجازت فراہم نہیں کی جاتی تو دیش پانڈے کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیا جائے ، بھٹکل رکنِ اسمبلی سنیل نائک نے کیا خبردار 

share with us

بھٹکل 25؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل سے ہوناور تک کے علاقوں کے لیے ریت کانکنی پر روک لگنے کی وجہ سے ہونے والی عوامی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے خبردار کیا ہے کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر اس کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر وزیر انچارج آروی دیش پانڈے کے گھر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ہوناور میں شراوتی ندی کا معائنہ کیا گیالیکن اس کے باوجود ریت کانکنی کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے ، انہوں نے اس سے ہونے والی پریشانیاں گناتے ہوئے کہا کہ ریت کی فراہمی پر روک لگنے سے اسکول ، کالج ، سڑکوں کی تعمیر اور رہائشی مکانات اور دیگر سرکاری منصوبے اپنی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں۔ ان سب کے لیے ریت سب سے اہم اور بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر مذکورہ کوئی بھی تعمیراتی کام آگے نہیں بڑھائے جاسکتے اور ریت کانکنی کی اجازت نہ ملنے پر اس پیشہ سے منسلک افراد پریشانیوں کے شکار ہیں۔ لہذا ریت کانکنی پر حکومت کی جانب سے لگی روک فوری طور پر ہٹاتے ہوئے ترقیاتی منصوبے کے لیے راہ ہموار کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا