English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت آخر کیوں ڈر رہی ہے جے پی سی سے: کانگریس کا سوال

share with us

نئی دہلی:25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی نے ایک مرتبہ پھر رافیل سودے پر کانگریس کے جے پی سی سے جانچ کرانے کے مطالبہ کو ٹھکرا دیا ہے۔ جے پی سی جانچ نہ کرانے کی کوئی ٹھوس وجہ بتانے کے بجائے بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ دشمن ممالک کے ساتھ خفیہ جانکاری ساجھا کرنا چاہتی ہے ۔جس ایچ اے ایل کو رافیل ڈیل سے باہر کر کے انل امبانی کی کمپنی کو سودے میں شامل کیا گیا تھا اس ایچ اے ایل کے بارے میں بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایچ اے ایل ہماری طاقت ہے ، یو پی اے نے دس سال میں دس ہزار کروڑ سالانہ دیئے جبکہ ہماری حکومت نے ساڑھے چار سال میں22 ہزار500 کروڑ روپے سالانہ دیئے۔

جے پی سی سے جانچ کرانے کے مطالبہ سے انکار کرنے پر کانگریس نے بی جے پی اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ وہ اس مدے پر جے پی سی تشکیل دینے سے کیوں ڈر رہی ہے ۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کی اکثریت ہے اس لئے جے پی سی میں بھی انہیں کی اکثریت ہوگی تو پھر وہ ڈر کیوں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تمام فائلیں پبلک نہیں کی جا سکتیں ، لیکن جے پی سی میں تو ایسا کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے اس دوران کانگریس نے اس معاملہ کو سی اے جی اور سی وی سی کے سامنے اٹھایا ہے۔کانگریس نے سی وی سی سے اس ڈیل پر روک لگانے کی مانگ بھی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا