English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: ساحل پر حوثیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ کا انکشاف

share with us

دبئی:25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی بحریہ کی ٹیموں کو بحر احمر میں سمندری بارودی سرنگیں ملی ہیں جن کو حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھایا گیا تھا۔ایک عسکری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ میدی شہر کے ساحل کے مقابل ملنے والی یہ سمندری بارودی سرنگیں باغیوں نے شہر سے فرار ہونے سے قبل نصب کیں۔

ذریعے کے مطابق فِفتھ ملٹری زون میں یمنی بحریہ کی ٹیمیں بحر احمر کے ساحلوں اور جزیروں کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گشت میں مصروف ہیں۔

ادھر یمن میں قانونی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے انکشاف کیا ہے کہ بحر احمر میں طویل عرصے سے ایک ایرانی بحری جہاز موجود ہے۔ یہ جہاز حوثی ملیشیا کے ساتھ رابطہ کاری اور اسے ہدایات دینے کے لیے ملٹری آپریشنز رُوم کی حیثیت رکھتا ہے۔

المالکی نے واضح کیا کہ اگرچہ یہ ایک تجاری جہاز کے طور پر رجسٹرڈ ہے تاہم درحقیقت یہ ایک جنگی جہاز ہے۔ ترجمان کے مطابق اتحاد نے پتہ چلایا ہے کہ مذکورہ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دُوربینوں سے لیس ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا