English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد دگنی کردی

share with us

نیویارک:25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے مختص امدادی رقم میں دگنا اضافہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی اقوام متحدہ میں مستقل سفیر نِکی ہیلی نے امریکی حکومت کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 185 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی پناہ گزین (UNHCR) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

امریکی سفیر نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روہنگیا مہاجرین کی بہبود اور بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی المیے سے نمٹنے کے لیے امدادی رقم کو دگنا کردیا گیا ہے۔ یہ رقم بنگلہ دیش میں پناہ لیے روہنگیا مہاجرین کی بہبود میں خرچ ہوگی۔نکی ہیلی نے دیگر ممالک کو روہنگیا مہاجرین کی بہبود کے لیے عملی اقدام کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس عالمگیر معاملے پر سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ یہ لوگ ہماری ذمہ داری ہیں جسے ہمیں نبھانا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بنگلہ دیش کی سرحد پر قائم پناہ گزین کیمپوں میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین موجود ہیں جو گزشتہ برس اگست میں میانمار فوجیوں کے مظالم اور نسل کشی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ ان مظالم پر عالمی فوجداری عدالت نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا