English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئے ہجری سال کے آغاز پر کعبہ کو آب زم زم اورعرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

share with us

اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور خوشبوؤں میں معطر سفید کپڑے ،فرش کوکھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا


ریاض :25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) نئے ہجری سال کے آغاز پر غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم حرمین شریفین خانہ کعبہ کو غسل دیا، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ اس دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبوؤں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا۔خانہ کعبہ کو ہرسال دو بار، حج کے بعد محرم الحرام اور رمضان المبارک سے پہلے شعبان المعظم کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا