English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن فٹ بال ٹیم نے ضلعی سطحی مقابلہ میں حاصل کیا اول مقام 

share with us

 

یلاپور میں منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بھی انجمن کی شاندار کارکردگی ، پانچ کھلاڑی ریاستی سطح کے لیے منتخب 

بھٹکل 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) محکمۂ تعلیم کے تحت اتر کنڑا ضلع اور وائی ٹی ایس ایس کالج یلاپور کے اشتراک سے کاروار میں منعقدہ ضلعی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن پی یو کالج نے کمٹہ کو شکست دے کر اول مقام حاصل کیا ہے۔ انجمن نے فائنل میں کمٹہ کو 4-0سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شروع ہی سے انجمن کی ٹیم مخالف پر حاوی رہی اور کسی بھی طرح ان کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیا ۔ اسی وجہ سے انہیں کمٹہ کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انجمن کے ذمہ داروں نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو خصوصی مباکبادی پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ منڈگوڈ میں منعقدہ ضلعی سطح کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بھی انجمن ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی ۔ اسی ٹیم میں سے عبدالمعید ابن محمد میراں رکن الدین ، عبدالواسع ابن محمد علی ، سلمان ابن اشفاق علی اکبر ، اسماعیل واسب ابن ابراہیم فکردے اور نائل احمد ابن ابوبکر صدیق ریاستی سطح کے باسکٹ بال مقابلہ کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا