English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوچھتا ہی سیوا کے بینر تلے بھٹکل میں صفائی مہم کا آغاز 

share with us

بھٹکل 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز ) سوچھتا ہی سیوا (صفائی ہی خدمت ) کے بینر تلے آج شہر میں شروع ہونے والی صفائی مہم کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے ہری جھنڈی دکھائی۔یہ صفائی مہم 24؍ ستمبر سے 8؍ اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان ایام میں شہر کے مختلف جگہوں پر صفائی کااہتمام کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کے ساتھ عوام کی ایک تعداد بھی شریک رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جو چاہے اس مہم میں آکر ہمارا ساتھ دے سکتا ہے ، کسی پر زور زبردستی نہیں ہے۔ مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی حاضری اس موقع پر ضروری ہوگی اور صفائی کے بعد ان جگہوں کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا ۔ آج اسی صفائی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اور انجمن حامئ مسلمین کے کیمپس کو جانے والی سڑک کے اطراف صفائی کی گئی ۔ بارش کے موسم میں سڑک کے کنارے اگنے والی جھاڑیاں اور دیگر غیر ضروری چیزیں وہاں سے نکال سڑک او راطراف کی جگہ صاف کی گئی امید کی جارہی ہے کہ اس صفائی مہم کے تحت عوام بھی دلچسپی سے کام لیں تو کم وقت میں شہر کے مختلف حصوں کی اچھی خاصی صفائی ہوسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا