:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

پچھلے دو سال سے سرگرم یہ گروپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار تھا
بیجنگ:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی جانب سے1997میں ہانگ کانگ کا انتظام چین کے حوالے کیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جمہوریت کے لیے سرگرم ایک سیاسی جماعت پر اس طرح پابندی عائد کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے سیکرٹری برائے سکیورٹی جان لی نے اس بارے میں اعلان پیر کو کیا۔ ہانگ کانگ نیشنل پارٹی پر یہ پابندی سوسائٹیز آرڈیننس کے تحت لگائی گئی ہے جو اس دور کا ایک قانون ہے جب ہانگ کانگ ایک کالونی ہوا کرتا تھا۔ اس قانون کے تحت تمام سیاسی تنظیموں کا پولیس کے پاس اندارج لازمی ہے۔ یہ قانون حکومت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ قومی سلامتی کے مفاد میں یا دیگر شہریوں کی آزادی و حقوق کے تحفظ کے لیے کسی گروپ پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ جان لی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پچھلے دو سال سے سرگرم یہ گروپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے تیار تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ لی نے کہاکہ ان کا واضح ہدف یہ ہے کہ ہانگ کانگ کو ایک ری پبلک بنایا جائے۔سرکاری عہدیدار کے مطابق یہ گروپ چین کے خلاف نفرت پھیلانے کا مرتکب بھی پایا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں بیان دیتے ہوئے جان لی نے مزید کہا کہ حکومت خود مختاری کے لیے سرگرم دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتی۔ہانگ کانگ میں یہ جمہوریت نواز تحریک گو کہ عوامی سطح پر زیادہ مقبول نہیں تاہم جولائی میں بیجنگ حکومت کی جانب سے اس پر ممکنہ پابندی کے اعلان کے بعد گروپ کے سربراہ اینڈی شین کافی مقبول ہو گئے۔ ہانگ کانگ کو در اصل ایک ملک دو سسٹم کے تحت چلایا جاتا ہے۔ یوں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے دنیا بھر میں معروف یہ مقام چین کے اثر و رسوخ میں بھی ہے اور چند معاملات میں کچھ حد تک خود مختار بھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |