English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین پر امریکی محصولات کا سب سے بڑا پیکج نافذ العمل

share with us

امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10فیصد ٹیکس لاگو ہو گیا 


واشنگٹن:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10 فیصدٹیکس لاگو ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی نمو کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس ٹیکس کو پیر کے روز عائد کیا۔ توقع ہے کہ چین فوری جواب کے طور پر امریکا سے ہر سال درآمد کی جانے والی 60 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 5 یا 10 فیصدٹیکس عائد کر دے گا۔دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدّت اختیار کرتی جا رہی ہے۔اگرچہ وہائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدے دار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا آگے کی جانب بڑھنے کے سلسلے میں کسی مثبت ذریعے تک پہنچنے کے لیے چین کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گے ،،، تاہم اس کے باوجود دونوں میں سے کسی جانب نے بھی درمیان کے حل تک پہنچنے کے لیے تیار ہونے کا اظہار نہیں کیا۔امریکی عہدے دار نے بتایا کہ بات چیت کے دوسرے دور کا وقت متعین نہیں ہوا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین نے اپنے نائب وزیراعظم لیو خے کو رواں ہفتے واشنگٹن نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے واشنگٹن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں مخلص نہیں۔ماہرین معیشت خبردار کر رہے ہیں کہ تنازع کا طول پکڑنا بالآخر نہ صرف چین اور امریکا میں نمو کو معطّل کر دے گا بلکہ یقیناًیہ عالمی معیشت کو بھی وسیع پیمانے پر متاثر کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا