English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ابراہیم محمد صالح کامیاب قرار

share with us


اپوزیشن لیڈر کو58.3 فیصد،مد مقابل چین کے حمایت یافتہ عبداللہ یامین کو صرف اکتالیس فیصد ووٹ ملے،الیکشن کمیشن 


مالے :24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حیران کن طور پر اپوزیشن کے امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں بتایاکہ انہیں اٹھاون اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ ان کے مد مقابل اور چین کے حمایت یافتہ عبداللہ یامین کو صرف اکتالیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ ملے۔ عبداللہ یامین دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ ابراہیم محمد صالح نے پرامن اقتدار کی منتقلی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عبداللہ یامین اپنے زیادہ تر مخالفین کو قید کر چکے ہیں یا پھر وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا