English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کومداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، میانمار فوجی سربراہ

share with us

ینگون:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ 27 اگست کو اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں میانمار کی فوج کے سربراہ مین اونگ لینگ سمیت دیگر جنرلز کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

جینوا میں پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مرزوکی داروسمین کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق شواہد 875 متاثرہ اور عینی شاہدین افراد کے انٹرویوز، سیٹیلائٹ تصاویر اور تصدیق شدہ تصاویر و ویڈیوز کی بنیاد پر جمع کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ اگست 2017 کے اختتام پر میانمار کی مسلح افواج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران 7 لاکھ افراد کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور بھی کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا