English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناروے پولیس کا روس کے جاسوس کو اوسلو ایئر پورٹ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ

share with us

اوسلو:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ناروے کی پولیس نے روس کے ایک مشتبہ جاسوس کو اوسلو ایئر پورٹ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ملزم کی طرف سے پارلیمان میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کے بعد کی گئی۔ اکاون سالہ مشتبہ جاسوس کو ناروے کی خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سیمینار میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی تھی۔ ابھی تک روس نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا