English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوئٹزرلینڈکی وفاقی ریاست سینٹ گالن میں بھی مکمل برقعے پر پابندی

share with us

ریفرنڈم میں شریک پینسٹھ فیصد سے زائد افراد نے اس پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا


برن:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سوئٹزرلینڈ کی وفاقی ریاست سینٹ گالن میں ہونے والے ایک عوامی ریفرنڈم کے بعد مکمل برقعہ پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ گالن اس یورپی ملک کا ایسا دوسرا کینٹن ہے، جس نے اس پابندی کی منظوری دی ہے۔ اس ریفرنڈم میں شریک پینسٹھ فیصد سے زائد افراد نے اس پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی شرکت کا تناسب صرف چھتیس فیصد رہا۔ اس کے برعکس سوئٹزرلینڈ کے تین دیگر وفاقی علاقوں میں بھی حالیہ برسوں میں ایسے ہی عوامی ریفرنڈم منعقد کرائے جا چکے ہیں لیکن وہاں شہریوں نے عوامی مقامات پر مکمل برقعے کے استعمال پر پابندی کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا